حیدرآباد۔4ااپریل (اعتماد نیوز)جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید
احمد بخاری نے آج عام انتخابات میں کانگریس کی تائید کا اعلان کیا۔ انہوں
نے کہا کہ ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے مختلف قسم کے چیلنجس کا سامنا
ہے۔اور اس وقت ملک میں سیکولر ووٹ کی تقسیم مناسب نہیں ہے۔اور ہمیں سیکولر
ووٹوں کو متحد کرنا یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اتر پردیش
کی سماج وادی حکومت جسے 2012میں اتر پردیش کے مسلمانوں نے
حکومت پر فائز
ہونے کی مدد کی لیکن اسنے الٹے مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی۔مظفر
نگر فسادات میں 60افراد کے قتل اور 80,000افراد کے بے گھر ہونے کے باوجود
اتر پردیش حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔واضح رہے کہ چند دن قبل اے آئی سی
سی کے صدر سونیا گاندھی نے مولانا سید احمد بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے
سیکولر ووٹوں کو متحد رکھنے اور کانگریس کی تائید کرنے کی اپیل کی۔ جسکے
خلاف بی جے پی چراغ پا ہوگئی ہے۔ اور الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔